کراچی: 24 گھنٹوں میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ، گودام میں آگ لگ گئی

کراچی: 24 گھنٹوں میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ، گودام میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے رزاق آباد میں چپلوں کے گودام میں آتش زدگی کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔

 پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب واقع گودام میں لگی آگ کو ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔ فائربریگیڈ اور رینجرز کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، جبکہ کولنگ کا عمل مزید ایک گھنٹے تک جاری رہا۔گودام میں پلاسٹک کی بڑی مقدار موجود تھی، جس کی وجہ سے آگ زیادہ پھیل گئی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گودام میں کام کرنے والوں کی غفلت کی وجہ سے لگی۔ خوش قسمتی سے اس آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مالی نقصان کا تخمینہ ابھی تک نہیں لگایا جا سکا۔