راولپنڈی: پلازہ کے گودام میں آتشزدگی، دھواں بھرنے سے ایک محنت کش جاں بحق

راولپنڈی: پلازہ کے گودام میں آتشزدگی، دھواں بھرنے سے ایک محنت کش جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں واقع کاروان پلازہ کے اسٹیشنری گودام میں اچانک لگنے والی آگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان محنت کش جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گودام کے اندر سویا ہوا 28 سالہ محنت کش سفیع اللہ شدید دھوئیں کی لپیٹ میں آ گیا اور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کی۔ بعد ازاں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا، تاہم اس دوران نوجوان کو بچایا نہ جا سکا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کے اصل اسباب سامنے آ سکیں۔