شورکوٹ عبدالحکیم موٹروے پر دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک بس بے قابو ہو گئی اور دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ بس ہوسٹس آمنہ اور 28 سالہ سکندر شامل ہیں۔ زخمیوں میں دیگر مسافر شامل ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔