لاہور سے کراچی جا رہی بسوں اور کار کے درمیان دھند کے باعث تصادم، 12 زخمی

لاہور سے کراچی جا رہی بسوں اور کار کے درمیان دھند کے باعث تصادم، 12 زخمی

لاہور سے کراچی جا رہی دو بسوں اور بہاولپور کی جانب جانے والی ایک کار کے درمیان ٹبہ سلطان پور، چوک میتلا کے علاقے میں شدید دھند کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے میں دونوں بسیں لاہور سے کراچی کے لیے مسافروں کو لے کر جا رہی تھیں، جبکہ کار بہاولپور کی جانب سفر کر رہی تھی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ حد نظر کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نوابشاہ کے علاقے مہران ہائی وے، بچھری روڈ پر بھی دو کاریں ٹکرانے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔