پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (اتوار) 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ میچ کی تیاریوں کے لیے جوہانسبرگ پہنچ چکی ہے۔پاکستانی ٹیم کی مکمل تیاری ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرے، تاہم پروٹیز ٹیم بھی آخری میچ میں کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ہے اور میچ سے قبل بہترین حکمت عملی تیار کی ہے۔جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر بارٹمین گھٹنے کی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے پروٹیز ٹیم کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی ٹیم کا مقصد سیریز کو 3-0 سے جیتنا ہے تاکہ عالمی کرکٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرسکے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔