ٹام کروز اور ایجنٹ ماہا ڈاخیل کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑ گئیں

ٹام کروز اور ایجنٹ ماہا ڈاخیل کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑ گئیں

نامور ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی اپنی ایجنٹ ماہا ڈاخیل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 62 سالہ ٹام کروز اور ان کی دیرینہ ایجنٹ ماہا ڈاخیل بدھ کے روز لندن میں ایک ریسٹورنٹ میں رات کے کھانے پر ایک ساتھ نظر آئے۔دونوں شخصیات کو ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ مقامی وقت کے مطابق، ٹام کروز اور ماہا ڈاخیل ایک ہی گاڑی میں ریسٹورنٹ پہنچے، جس کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔ ان کی ڈنر ڈیٹ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی اور وہ رات تقریباً 11 بجے ریسٹورنٹ سے روانہ ہوئے۔یہ پہلا موقع نہیں تھا جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، بلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر دونوں کی موجودگی میں افواہیں سامنے آ چکی ہیں۔ اس ملاقات نے ایک بار پھر یہ سوالات اٹھا دیے ہیں کہ آیا ٹام کروز اور ماہا ڈاخیل کے درمیان رومانی تعلقات ہیں یا یہ صرف ایک دوستانہ ملاقات تھی۔