احمد الشرع نے حکومت میں شمولیت کے لیے ہمارے مطالبے کا جواب نہیں دیا: بدر جاموس

تمام جماعتوں کو ایک ایسے وطن کی تلاش کرنی چاہیے جس میں سب مل کر چل سکیں،سربراہ مذاکراتی کمیٹی
    دمشق (یواین پی)شام میں مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے کے بعد تحریر الشام تنظیم کے سربراہ احمد الشرع، جو اب ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ہیں، نے حکومت میں شمولیت کے لیے ان کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی مذاکراتی کمیشن کے سربراہ بدر جاموس نے انکشاف کیا کہ احمد الشرع کی سربراہی میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک کمیشن کی کال کا جواب نہیں دیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اگلے چند دنوں میں دمشق کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شامیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ان پر فیصلہ باہر سے مسلط نہیں کیا جانا چاہیے۔ تمام فریق ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔