امریکہ کی ایک بار پھر غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت
ریاض،صنعا،واشنگٹن(آئی این پی )سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے یمن کے حوثیوں کی جانب سے مشرقی علاقے کی طرف داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جنوبی علاقے کی طرف بھیجے گئے 4 ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا۔اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں میزائلوں کے ممکنہ اہداف، کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ادھر سعودی حکام نے مشرقی علاقے اور خرج میں ممکنہ حملے کے جاری الرٹ واپس لے لئے ۔ علاوہ ازیں یمنی افواج کے ترجمان ماجد النزیلی نے کہا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر1276 حملے کیے گئے، حوثی ملیشیا کے 382 کمانڈروں اور اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا۔