یمن : الحدیدہ پر حملہ،اسرائیل کی3 اہم بندرگاہوں کو خالی کرنے کی وارننگ

  صنعا(آئی این پی )یمن کے صوبہ الحدیدہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حوثی حکومت کے زیرانتظام وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیل نے بحر احمر کی تین اہم بندرگاہوں راس عیسٰی، الحدیدہ اور صلیف کے شہریوں کو حملے سے قبل علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان بندرگاہوں کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ادھر حوثی ذرائع ابلاغ صبا نیوز ایجنسی کے سربراہ نصرالدین عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کا حملہ ابھی تک نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔