پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان متعدد سمجھوتے

 آئی اے ای اے نے لاہورکے انمول ادارے کو تعاون کرنے والا مرکز قرار دیدیا ‘اسحاق ڈار نے تعاون مرکز کے معاہدے پر دستخط کئے
ویانا(آن لائن)ویانا میں پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے درمیان کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں اور آئی اے ای اے نے لاہورکے انمول ادارے کو تعاون کرنے والا مرکز قرار دیدیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ویانا میں پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان معاہدہ  پر دستخط کئے گئے ۔نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے تعاون مرکز کے معاہدہ دستخط کر دیئے،آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائیل ماریانو گروسی نے انمول کو تعاون کرنے والا مرکز قرار دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔ ترجمان  کے مطابق ویانا میں INMOL-IAEA تعاون مرکز سے پاکستان میں طبی اور نیوکلیئر شعبے کو فروغ ملے گا، ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستان اور یو این او ڈی کے درمیان معاہدہ  بھی ہوا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے ''پاکستان کے لیے یو این او ڈی سی کنٹری پروگرام  ایکٹنگ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جان برینڈولینو کے ساتھ دستخط کیے