اسلام آباد( آ ئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کو پولیس کے اعلی حکام نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گلے سے لگا لیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ اب گرفتار تو نہیں کرو گے جس پر پولیس کے سینیئر حکام نے کہا کہ ہم گرفتار نہیں کریں گے ہم تو مجبور تھے۔ہمیں بس کہا جاتا ہے اور ہم وہ کرتے ہیں۔دونوں ٹاپ لیول کے رینک کے افسران نے شیر افضل مروت کو گلے لگایا اور کہا کہ سر آپ جو حکم کریں گے ہم وہ کریں گے۔