شہباز گل سونے کا لوٹا چرانے کا الزام شیر افضل مروت

 شہباز گل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے نام پر پیسے لیتے تھے،لوٹاسکھ برادری نے تحفے میں دیا تھا:شیر افضل مروت 
لاہور(خصوصی رپورٹ )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے شہباز گل پر سکھ برادری کی جانب سے کرتار پور راہداری کے افتتاح پر تحفے میں ملنے والے سونے کے لوٹے کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی وی سے گفتگو میں شیر افضل نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے لوٹا چوروں کو رہنما بنایا ہوا ہے، شہباز گل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے نام پر پیسے لیتے تھے، کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سکھ برادری نے سونے کا لوٹا بطور تحفہ شہباز گل کو دیا۔شیرافضل کے مطابق شہبازگل نے بشریٰ بی بی کو پہنچانے کے نام پر سونے کا لوٹا اٹھایا لیکن یہ لوٹا وہاں نہیں پہنچا، سونے کے لوٹے کی تصاویر بھی لی گئی تھیں، سونے کا لوٹا پٹرولیم انڈسٹری کے ٹائیکون کو فروخت کیا گیا، شہباز گل کو سونے کے لوٹے اور 2 موبائل فون کی چوری پر نکالا گیا۔