ریاض(آئی این پی )سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری رہے گی، مدینہ منورہ بھی تیز سرد ہوا کی لپیٹ میں رہے گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ موسمیات کے بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار رہے گی، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف اور شمالی حدود کی ریجن میں تیز سرد ہوائیں چلیں گی۔ سردی کی لہر مدینہ منورہ شہر کے علاوہ قرب وجوار کے علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے گی اور سردی سے یہ علاقے بھی متاثر رہیں گے