ملک کے اکثر علاقوں میں شدید سردی اور دھند‘برفباری جاری

اسلام آباد،لاہور،کراچی(آئی این پی )ملک   شدید سردی اور دھند کی  لپیٹ میں ہے ، کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آگیا،شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 14 بند کردی گئی۔ آئندہ  24گھنٹوں کے د وران ملک کے بیشتر حصوں میں  موسم خشک اور  سردرہنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کے اثرات  کراچی  پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں جس کے سبب درجہ حرارت میں واضح کمی آگئی۔دوسری جانب   شدید دھند کے باعث موٹروے  کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا