مس یونیورس پاکستان 2025 کی مس یونیورس پاکستان روما ریاض کو نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔ روما ریاض کا یہ اعلان فلپائن میں مصباح ارشد کی تاج پوشی کے موقع پر کیا گیا، جو رواں سال پورٹو ریکو میں ہونے والے 75ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں، روما نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خواتین کی رہنمائی اور ان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے مس یونیورس پاکستان کے فرنچائز مالک اور سابق نیشنل ڈائریکٹر جوش یوگن کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان پر اعتماد ظاہر کیا اور انہیں نئے کردار میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے اپنے مینٹور ایجام بورومیو کی رہنمائی کو بھی سراہا۔
یاد رہے کہ روما ریاض نے مس یونیورس پاکستان 2025 کا اعزاز حاصل کیا ہے، اور اب وہ پاکستان کے نمائندوں کی رہنمائی اور تنظیم کے سفر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔