ویب ڈیسک: فلسطین کی تاریخ میں پہلی بار مِس یونیورس مقابلے میں نمائندگی کے لیے فلسطینی نژاد حسینہ نادین ایوب میدان میں آگئیں۔
نادین ایوب متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے۔نادین ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا وطن، خصوصاً غزہ، صدمے اور کرب سے گزر رہا ہے، ایسے حالات میں میں ان عوام کی آواز بن رہی ہوں جو خاموش رہنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر اس فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندہ ہوں جن کی ہمت، قربانی اور عزم دنیا کے سامنے اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ میرے لیے صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ اپنے وطن کی جدوجہد اور مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔مِس یونیورس مقابلے نومبر میں تھائی لینڈ میں منعقد ہوں گے جہاں دنیا بھر سے حسینائیں اپنی ثقافت، خوبصورتی اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔