سابق مس یونیورس ہرناز سندھو کی بالی ووڈ میں انٹری، فلم ’باغی 4‘ سے آغاز

سابق مس یونیورس ہرناز سندھو کی بالی ووڈ میں انٹری، فلم ’باغی 4‘ سے آغاز

سابق مس یونیورس ہرناز سندھو بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں اور ان کی پہلی فلم ’باغی 4‘ ہوگی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، ہرناز سندھو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی بالی ووڈ انٹری کے بارے میں اطلاع دی اور اس خوشی کا اظہار کیا ہے۔فلم ’باغی 4‘ ایک رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس میں ٹائیگر شیروف مرکزی کردار میں ہیں۔ ہرناز سندھو کی بالی ووڈ میں انٹری ایک بڑی بات سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ انہوں نے 2021ء میں 21 سال کی عمر میں ’مس یونیورس‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ہرناز سندھو نے بھارت کو اس عالمی اعزاز کے ساتھ فخر کا موقع فراہم کیا تھا، اور وہ مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بنی تھیں۔ اس سے پہلے اداکارہ لارا دتہ نے 2000 میں اور سشمیتا سین نے 1994 میں بھارت کو یہ اعزاز دلایا تھا۔