پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مہنگائی پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق اس دوران مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 9.66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 10 اشیاء سستی اور 18 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں 3.77 فیصد اضافہ ہوا، اور پیاز کی قیمت 14.17 فیصد مہنگی ہوئی۔ چکن کی قیمت میں 3.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دال چنا، لہسن اور چائے سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ، ایک ہفتے میں انڈے 5.78 فیصد سستے ہوئے، اور حالیہ ہفتے میں ڈیزل کی قیمت میں 5.15 فیصد کمی ہوئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 4.99 فیصد اور آلو کی قیمت میں 1.17 فیصد کمی بھی دیکھی گئی ہے۔اسی طرح چینی، ایل پی جی اور کیلے بھی سستے ہوئے ہیں۔