لاہور شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے عام شہریوں، خصوصاً متوسط اور غریب طبقے کو شدید مالی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق چکن گوشت فی کلوگرام 600 روپے تک ٹریڈ ہونے لگا، جبکہ سرکاری قیمت 595 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔فارم زندہ چکن 383 روپے فی کلو، تھوک میں 397 روپے اور پرچون میں 411 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح فارمی انڈے بھی بلیک مارکیٹ میں 340 روپے فی درجن تک جا پہنچے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی بنیادی غذائیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، اور بڑھتی ہوئی قیمتیں متوسط اور غریب طبقے کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔