کچھ روز میں ہم اسمبلی میں نہ بھی رہیں، آپ کے جمہوریت کے انداز کو مبارکباد:بیرسٹر گوہر

کچھ روز میں ہم اسمبلی میں نہ بھی رہیں، آپ کے جمہوریت کے انداز کو مبارکباد:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو اسپتال لے جانے کے معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر رہیں، اور ممکن ہے کہ ہم کچھ دنوں میں اس اسمبلی کا حصہ ہی نہ رہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاید جلد ہی وہ اس سسٹم سے باہر نکل جائیں گے اور کہا کہ آپ کو اپنی جمہوریت کا سٹائل مبارک ہو۔بیرسٹر گوہر نے خواجہ آصف کو سینیئر سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف جو فیصلہ کریں گے، ہم بھی اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر اس جمہوریت کو بچانا ہے تو حکومتی رہنماؤں کو اپنی باتوں پر غور کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے سپورٹرز اور ووٹرز کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی اسپتال، خاص طور پر الشفاء انٹرنیشنل اسپتال، میں عمران خان کا علاج نہ کروائیں، اور سپریم کورٹ کے حکم کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگ رات کے وقت عمران خان کو دوسرے اسپتال لے گئے، اور پھر ایک گھنٹے کے اندر اندر واپس لے آئے، جس سے ان کے بقول، یہ عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر اس عمل کو خراب کرنے اور عمران خان کے علاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور انہوں نے اس معاملے میں حقیقت جاننے کا مطالبہ بھی کیا۔