چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بعض باتیں ایسی ہیں جو منظرعام پر نہیں آنی چاہییں تھیں، تاہم اب متعلقہ افراد کو بھی اپنا مؤقف سامنے رکھنے کا حق حاصل ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اندر کی باتیں اندر ہی رہنی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں، ایک اور اس کے علاوہ کوئی اور بھی ہے، باقی اللہ ہی جانتا ہے۔‘‘بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کریں گے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سے دہشت گردی کے خلاف بیانیہ کمزور ہوگا اور جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔