چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 26 ویں آئینی ترمیم اور سیاسی بحران پر ہونے والے کنونشن میں خطاب کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے اور اس پر پی ٹی آئی کا واضح موقف ہے۔بیرسٹر گوہر نے 26 ویں ترمیم کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم آئین میں اسپیشل پروسیجر کے تحت نہیں کی گئی بلکہ تمام قانون کو برعکس رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور عمران خان بھی ملک کی آزادی کے لیے جیل میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترمیم اکثریت کے خلاف ہوئی ہے اور اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ بیرسٹر گوہر نے تجویز پیش کی کہ سپریم کورٹ اس ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے اور ان درخواستوں کو سنیں جو 26 ویں ترمیم سے پہلے کے ججز کے ذریعے دائر کی گئی ہیں۔کنونشن میں مختلف سیاسی شخصیات، وکلا اور قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی، جن میں محمود خان اچکزئی، حامد خان، سردار لطیف کھوسہ، اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظور بٹ شامل تھے۔