حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی کی درخواست دائر

حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں حکومت نے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔

 ذرائع کے مطابق، چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے یہ نئی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو دور کرنے کے بعد دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے میں کچھ سقم موجود ہیں، کیونکہ عدالتی فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، مرکزی کیس میں حکومت کو فریق نہیں بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 18 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور اس کی منظوری دی جائے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ عدالتی فیصلے میں کچھ قانونی خامیاں ہیں، جن کی وضاحت اور اصلاح ضروری ہے۔یہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اور فریقین کی طرف سے قانونی کارروائی جاری ہے۔