بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست، سپریم کورٹ نے رجسٹرار کے اعتراضات مسترد کر دیے

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست، سپریم کورٹ نے رجسٹرار کے اعتراضات مسترد کر دیے

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل منظور کرتے ہوئے تمام اعتراضات کالعدم قرار دے دیے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیمبر میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری کی اپیل منظور کی اور رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ نمبر الاٹ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے وکیل کو دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل کو عظمیٰ خان کے متعلقہ مقدمے کے ساتھ منسلک کر دیا۔چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی۔یہ سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے چیمبر میں کی۔