ارباز خان اور شوریٰ خان نے بیٹی ’سیپارہ‘ کے ننھے قدموں کی پہلی تصویر شیئر کی

ارباز خان اور شوریٰ خان نے بیٹی ’سیپارہ‘ کے ننھے قدموں کی پہلی تصویر شیئر کی

بالی ووڈ کے  اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان نے اپنی بیٹی سیپارہ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

جوڑے نے یہ تصاویر گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش کے کئی ماہ بعد عید کے موقع پر جاری کیں۔تصاویر میں بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا گیا بلکہ صرف اس کے ننھے قدموں کو فوکس کیا گیا ہے۔ شوریٰ خان نے انسٹاگرام پر سفید کڑھائی والے نرم لباس اور چاندی کی پازیب کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں صرف “عید وائبز” لکھا گیا تھا۔تصویر پر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے زبردست ردعمل آیا۔ ایک صارف نے کہا کہ “بہت کیوٹ ہے”، جبکہ کچھ نے بیٹی کا چہرہ دیکھنے کی فرمائش کی۔ تاہم، ایسا لگتا ہے کہ والدین اپنی بیٹی کی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی دسمبر 2023 میں ہوئی تھی۔ یہ ارباز خان کی دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو شائقین کی نظروں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔