کارڈی بی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، گلوکارہ نے خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

کارڈی بی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، گلوکارہ نے خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

 امریکی ریپر اور گلوکارہ کارڈی بی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار اس کا نام ظاہر کر دیا۔

 گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کے لیے محبت بھرا اور جذباتی پیغام بھی لکھا۔33 سالہ کارڈی بی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں، جسے مشہور امریکی میڈیکل ڈرامے ’گریز اناٹومی‘ کی تھیم پر سجایا گیا تھا۔ تقریب کی سجاوٹ اور منفرد تھیم نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔اس موقع پر گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے سب سے چھوٹے بیٹے کا نام ’گرے مارسیان ڈگز‘ ہے۔ ان کا بیٹا نومبر 2025 میں پیدا ہوا تھا، تاہم کارڈی بی نے اب پہلی مرتبہ اس کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا ہے۔

بیٹے کے لیے جذباتی پیغام

کارڈی بی نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تمہیں میری زندگی میں آئے صرف ایک سال ہوا ہے، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تم ہمیشہ سے میرے ساتھ ہو۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ زندگی کے مشکل ترین اور غیر یقینی حالات میں بیٹے کی آمد نے انہیں نئی ہمت اور حوصلہ دیا۔ اس کی موجودگی نے ان کی زندگی میں خوشیاں بکھیریں اور انہیں آگے بڑھنے کی طاقت فراہم کی۔کارڈی بی کی جانب سے بیٹے کے لیے لکھے گئے جذباتی پیغام کو مداحوں نے پسند کیا، جبکہ سالگرہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔