ویب ڈیسک: امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، ریاست ایریزونا میں لینڈنگ کے دوران نجی طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیئر جیٹ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر کر پارک کیے گئے گلف اسٹریم طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثے کے باعث دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔یہ پہلا واقعہ نہیں، رواں ماہ امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس سے قبل واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔