انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ کے دوسرے روز، جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 68ویں نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔جو روٹ نے 112 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے، لیکن نصف سنچری بنانے کے بعد زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔68 نصف سنچریوں کے ساتھ، روٹ اور ٹنڈولکر اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے والے بیٹرز کے طور پر مشترکہ طور پر اول نمبر پر آ گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے ایلن بارڈر اور بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 63، 63 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔یہ سنگ میل اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ جو روٹ نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد، انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔