کم عمر بچوں کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم ہلاک، ایک گرفتار

کم عمر بچوں کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم ہلاک، ایک گرفتار

راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ مقابلہ ڈکیتی کے مقدمے میں ملزم حمزہ عرف کوڈو کی نشاندہی پر علاقہ کے قبرستان میں چھاپہ مارنے کے دوران ہوا۔ پولیس ٹیم جب ملزمان کے قریب پہنچی، تو وہ فائرنگ شروع کردی۔پولیس نے بمشکل قبروں کے پیچھے پناہ لی اور ملزمان سے گرفتاری کے لیے آواز دی، مگر وہ رکے نہیں۔ فائرنگ کے بعد دیکھا گیا کہ ایک ملزم کو گولی لگی ہوئی ہے، جس کی شناخت زیر حراست ملزم حمزہ کوڈو نے ریاست عرف کاکا کے طور پر کی۔ملزم نے بتایا کہ اس کے ساتھی کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہوا، جبکہ ایک گولی پولیس اہلکار کو لگی، لیکن وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، ڈکیتی، سرقہ اور وہیکلز چوری سمیت متعدد مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔اس واقعہ سے چند روز قبل بھی واث خان کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا تھا۔پولیس ابھی فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے، اور علاقے میں تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔