حسینہ واجد کے بعد بنگلہ دیش میں ایک اور تبدیلی، مرزا فخر الاسلام صدر بن گئے

حسینہ واجد کے بعد بنگلہ دیش میں ایک اور تبدیلی، مرزا فخر الاسلام صدر بن گئے

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر ملک کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، 78 سالہ مرزا فخر الاسلام نے پارلیمانی ووٹنگ میں ریٹائرڈ آرمی کرنل اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار اولی احمد کو شکست دی۔بنگلہ دیش میں صدر کا عہدہ زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، جس میں نئے صدر سربراہِ مملکت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ہوں گے۔ تاہم، ملک کے انتظامی اختیارات وزیراعظم اور کابینہ کے پاس رہیں گے۔رواں سال 12 فروری کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد، بی این پی اور اس کے اتحادیوں کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے، جس سے حکومت کا کنٹرول مضبوط ہوا ہے۔

مرزا فخر الاسلام عالمگیر 2016 سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں اپوزیشن کی ایک اہم آواز رہے اور انہیں متعدد مرتبہ گرفتاری اور مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔نئے صدر کا انتخاب سابق صدر محمد شہاب الدین کے عہدہ چھوڑنے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ شہاب الدین نے اپنی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل، خرابیِ صحت کے سبب گزشتہ ماہ استعفیٰ دے دیا تھا۔