میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد

میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد

لاہور کے علاقے سمن آباد میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ایک نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔