ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.20 ڈالر، یعنی 2.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 93.82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل پر پہنچی ہے۔دونوں اہم عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور یہ مسلسل پانچویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے ممالک کے خلاف بھی امریکی اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔سی این بی سی کے مطابق، اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے، جن کا مقصد ایرانی حکومت کی اپنے پراکسی گروہوں کے ذریعے کارروائی کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔