ڈیڑھ ماہ سے 10 ملزم گھر آتے اور بیٹی سے زیادتی کرتے رہے ، والد
ملزموں کے خلاف مقدمہ درج گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل
قصور(خصوصی رپورٹ)پھول نگر میں 13 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، بچی کے والد محنت کش منظور نے تھانہ میں درخواست دی کہ جب وہ اور اس کی اہلیہ کام پر ہوتے تھے تو عرصہ ڈیڑھ ماہ سے 10 ملزم گھر آتے اور اس کی بیٹی سے زیادتی کرتے رہے جس کے حاملہ ہونے کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ ملزموں میں نعیم، سلیم، احمد رضا، فرحان، رافع حیدر، ابرار، نعمان، شاہ زیب، عظمت اور شعبان شامل ہیں۔ پولیس نے والد کی درخواست پر تمام ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔