مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات اور الزام تراشی کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے۔کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، امن کے لیے پاکستان کا کردار دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، دفاعی صلاحیت ہو یا سفارتی میدان، پاکستان کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہے، جب بھی پاکستان ترقی کرتا ہے تو دشمن سرگرم ہو جاتے ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے منظم پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کو تدبر، تحمل اور قومی یکجہتی کو ترجیح دینی چاہیے