ملزوں کو شبہ تھا خانہ بدوشوں نے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے شخص کی مخبری کی تھی:پولیس
فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آبادمیں مسلح افراد کی جانب سے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات چک 250 ر ب کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 سالہ زبیدہ، 30 سالہ عاصمہ بی بی اور اس کی 8 سالہ بیٹی مسکان جاں بحق جب کہ دوسری 3 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے، ملزمان کو شبہ تھا کہ قصور کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت کی مخبری مقتولین نے کی تھی