بہاولپور: جھگیوں میں آتشزدگی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی،پولیس
بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور میں صحرائے چولستان کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں جھگیوں کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔جھگیوں میں آتشزدگی سے جان گنوانے والوں میں 4 بچے اور خاتون شامل ہیں۔جاں بحق بچوں کی عمریں 1 سال سے 4 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔پولیس کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔