جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ، حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے
ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش ، جن کا تعلق سوات بحرین سے ہے:ہیںریسکیو
سوات (آن لائن)سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد فیاض کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات بحرین سے ہے۔