مولانا فضل الرحمان کی رہنمائوں سے اہم ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام پر اتفاق

پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کی بات کر رہے ہیں،  اپوزیشن کے ساتھ پہلی بیٹھک ہوئی ہے :سربراہ جے یو آئی 
 اسلام آباد ( آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں متحدہ اپوزیشن کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج اپوزیشن کے ساتھ پہلی بیٹھک ہوئی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی نشست تھی، آئندہ مزید مشاورت ہوگی اور مختلف سیاسی معاملات پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی کو بھی متحدہ اپوزیشن میں شامل کیا جائے گا؟اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر **آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)  کے انعقاد پر بھی بات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیں گی یا صرف پارلیمنٹ میں متحد رہیں گی؟ مولانا فضل الرحمان نے صحافی کے سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہاہم سورۃ فاتحہ پڑھتے ہیں، آپ سورۃ الناس پر پہنچ جاتے ہیں۔