ملکی قرضوں پر 5 برس کے دوران 32 ہزار ارب سود کی ادائیگی

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں، دسمبر 2025 تک پاکستان کا کل قرضہ 81 ہزار 374 ارب روپے ہے، حکومت نے پانچ برس میں قرضوں پر 32 ہزار 239 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس پریذائڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں۔وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2025 تک پاکستان کا کل قرضہ 81 ہزار 374 ارب روپے ہے، حکومت کا اندرون ملک سے حاصل کردہ قرضہ 55 ہزار 363 ارب روپے ہے، حکومت کا غیر ملکی قرضہ 23 ہزار 166 ارب روپے ہے۔