6ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں پر3563 ارب روپے سود کی ادائیگی

سود کی ادائیگی  دفاعی اور ترقیاتی اخراجات کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے‘ ترقیاتی پروگرام پر اس عرصے کے دوران بہت کم خرچ کیا گیا
اسلام آباد(آئی ا ین پی )پاکستان نے  رواں  مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں ملکی و غیر ملکی قرضوں پر 3563 ارب روپے سود کی ادائیگی کی جو دفاعی اور ترقیاتی اخراجات کے مقابلے میں بہت زیادہ رہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مالیاتی آپریشنز کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ عرصے کے دوران ملک نے 1044 ارب روپے دفاعی اخراجات پر خرچ کیے۔قرضوں اور دفاع پر اٹھنے والے بڑے اخراجات کے مقابلے میں پاکستان میں ترقیاتی پروگرام پر اس عرصے کے دوران بہت کم خرچ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 238 ارب روپے خرچ کیے گئے اعداد و شمارکے مطابق زیر جائزہ مہینوں میں پاکستان 10683 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا جس میں6729 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو اور 3954 ارب روپے کا نان ٹیکس ریونیو شامل ہے۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں چھ مہینوں میں 823 ارب روپے جمع کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 کے جولائی تا دسمبر کے دوران وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن 10,008 ارب روپے رہی، تاہم مختلف واجبات اور صوبوں کو منتقلی کے بعد خالص آمدن 6,392 ارب روپے تک محدود رہی