ناسا کی جیمز ویب نے یورینس کے گرد نیا چاند دریافت کر لیا

ناسا کی جیمز ویب نے یورینس کے گرد نیا چاند دریافت کر لیا

ویب ڈیسک: ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظامِ شمسی کے ساتویں سیارے یورینس کے گرد ایک نیا چاند دریافت کر لیا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ چاند تقریباً 10 کلومیٹر چوڑا ہے اور یورینس کے گرد گردش کرنے والا 29واں چاند ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس چاند کا چھوٹا سائز اور مدھم روشنی اسے پہلے دریافت ہونے سے روک رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ وائجر 2 جیسے خلائی مشنز کی آنکھ سے بھی اوجھل رہا، جو تقریباً 40 برس قبل بھیجا گیا تھا۔ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ یورینس کے گرد مزید چھوٹے اور کم روشنی والے اجرام موجود ہو سکتے ہیں، جن کی دریافت ابھی باقی ہے۔ یاد رہے کہ یورینس کے پاس نظامِ شمسی کے دیگر سیاروں کی نسبت سب سے زیادہ چھوٹے اندرونی چاند موجود ہیں۔