ناسا کا چاند پر اترنے کا دعویٰ جعلی ہے: کم کارڈیشین کا دعویٰ

ناسا کا چاند پر اترنے کا دعویٰ جعلی ہے: کم کارڈیشین کا دعویٰ

امریکی سوشلائٹ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت اور ناسا نے 1969 میں چاند پر انسان کے قدم رکھنے کے واقعے کو جعلی طور پر پیش کیا تھا۔

 45 سالہ کم کے اس دعوے نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے اور انہیں سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔کم کارڈیشین نے اپنے دعوے کی بنیاد ٹک ٹاک پر گردش کرنے والی ویڈیوز رکھی ہے، جن میں اپالو مشن کے خلا باز بز ایلڈرِن کو اس انداز میں پیش کیا گیا کہ وہ چاند پر اترنے کی تردید کر رہے ہیں۔ کم کا کہنا ہے کہ انہوں نے بز ایلڈرِن کی کچھ ویڈیوز دیکھیں جن میں وہ کہتے ہیں کہ "یہ ہوا ہی نہیں"، اور اسی بنیاد پر انہیں یقین ہوا کہ چاند پر اترنا جعلی تھا۔کم کارڈیشین نے کہا: "لوگ مجھے کچھ بھی کہیں، لیکن وہ خود ٹک ٹاک پر جائیں اور ویڈیوز دیکھیں۔"

تاہم ماہرین اور متعدد ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بز ایلڈرِن نے چاند پر اترنے کی تردید نہیں کی، بلکہ وہ صرف یہ بیان دے رہے تھے کہ اس تاریخی مشن کے دوران انہیں کسی قسم کا خوفناک لمحہ پیش نہیں آیا۔ ناسا کے اپالو مشن کو عالمی سطح پر تاریخی حقیقت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔کم کے متنازع بیانات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور ماہرین نے اس دعوے کو غلط معلومات قرار دیا ہے۔