موت کا سوداگر، پتنگیں زہریلے کیمیکل ، چرخیاں برآمد

ملزم عبدالجباربیٹے احسن کے ساتھ مل کر آن لائن آرڈر پر مال سپلائی کرتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گجرپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں زہریلے کیمیکل اور چرخیاں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے شہریوں کی موت کا سوداگر پولیس کی گرفت میں آگیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی سربراہی میں ایس ایچ او گجرپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں زہریلے کیمیکل اور چرخیاں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ملزمان کے قبضے سے 300 سے زاہد تیار پتنگیں،خام مال ، بانسی تیلے چرخیاں پیسہ ہوا شیشہ اور زہریلے کیمیکل برآمد کر لیا گیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم عبدالجبار اپنے بیٹے احسن کے ساتھ مل کر آن لائن آرڈر پر پتنگیں لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھامقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے، اپنی چھت کو پتنگ بازی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں،والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں،پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،