آوارہ کتوں کی بھر مار ،راہگیروں کو مشکلات

چک امرو (خصوصی رپورٹ) نورکوٹ ،عیسٰی اورکنجروڑ سمیت تحصیل بھر میں اس وقت آوارہ کتوں کی بھر مار ہے، گلی محلوں، چوک چوراہوں اور بازاروں میں ٹولیوں کی صورت پھرنے والے کتے نہ صرف خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں بلکہ آئے روز اسکول جانے والے بچوں اور راہگیروں پر حملے بھی کر رہے ہیں۔ عوامی شکایات کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات سے نہ صرف خوف کی فضا قائم ہے بلکہ بچوں کی تعلیم اور بزرگوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ لوگ اپنے گھروں سے نکلتے وقت سخت پریشانی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مقامی آبادی نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آوارہ کتوں کی یلغار سے نجات دلائی جائے۔