صوبائی دارالحکومت : 5 لاشیں برآمد

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولنیسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ترجمان ایدھی کے مطابق بھاٹی گیٹ میں پرندہ مارکیٹ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص ،ساندہ میں بھولے شاہ قبرستان بند روڈ سے 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔ٹاؤن شپ کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نشتر کالونی ٹریفک حادثے میں 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔کاہنہ میں شریف پارک سے 55 سالہ شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا،متوفی کی شناخت احسان ولد رشید کے نام سے ہوئی ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولنیسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔