قصور( نیٹ نیوز ) بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے بھی کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا، دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑے جانے کے بعد ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر بھی پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بہاولپور میں ڈیرہ بکھا کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا