بھار ت نے دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا

فیصل آباد میںدریائے راوی سے اٹھنے والے بگولوں نے تاندلیانوالہ میں تباہی مچادی‘ متعدد مویشی ہلاک
لاہور‘فیصل آباد (آئی این پی) بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلہ چھوڑ دیا ہے۔سیلابی صورتحال پر بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو معلومات فراہم کرتے ہوئے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے ستلج میں پانی کے بہا ئومیں مزید اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ۔ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں دریائے راوی سے اٹھنے والے بگولے نے تباہی مچادی۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق دریائے راوی میں سیلاب کے دوران اٹھنے والے بگولے نے فیصل آباد کی تحصیل تاندالیانوالہ میں تباہی مچادی، بگولے کی زد میں آ کر متعدد مویشی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔فیصل آباد میں بگولے کے ساتھ طوفانی ہوائی چلنے سے کئی مکانات کی چھتوں میں بھی شگاف پڑ گئے جبکہ کئی چھتوں پر نصب سولر پینلز اکھڑ گئے
ریلا چھوڑدیا