فتح کا جشن منانے کے لیے معرکہ حق پاکستان کومبیٹ نائٹ مقابلوں کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ اور روڈ ٹو بریو 100 کے مقابلے شامل ہوں گے۔
اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ:
امیچور فائٹرز حصہ لیں گے۔
6 ٹیمیں لڑکیوں اور لڑکوں پر مشتمل مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیں گی۔
ایونٹ جیتنے والے ورلڈ چیمپئن شپ ایم ایم اے جارجیا میں شرکت کریں گے۔
روڈ ٹو بریو 100 مقابلے:
اس سال کا 100 واں مقابلہ بحرین میں ہوگا۔
مقابلے میں پانچ فائٹرز حصہ لیں گے۔
ازبکستان، آذربائیجان، ایران، مصر اور مراکو کے ٹاپ فائٹرز پاکستانی فائٹرز کے مدمقابل ہوں گے۔
صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں مدد فراہم کی۔ دونوں ایونٹس کے فائنل مقابلے 24 اگست کو ڈی ایچ اے سٹیڈیم فیز 6 میں کھیلے جائیں گے۔