پنجاب حکومت کی اہم اعلان، سرکاری ملازم کی وفات پر بیوہ کو تاحیات پنشن کی سہولت

پنجاب حکومت کی اہم اعلان، سرکاری ملازم کی وفات پر بیوہ کو تاحیات پنشن کی سہولت

پنجاب حکومت نے سول سروس پنشن رولز میں ترامیم کر کے سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق:سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں پنشن بیواؤں میں مساوی تقسیم ہوگی۔بیوہ اگر دوسری شادی کرتی ہے تو پنشن بند کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ پہلے سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کی پنشن کو 10 سال تک محدود کر دیا گیا تھا، لیکن نئی ترامیم کے بعد فیملی پنشن بحال کر دی گئی ہے، جس سے سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو زندگی بھر مالی تحفظ حاصل ہوگا۔