پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، باربی کیو پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، باربی کیو پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عمران حامد شیخ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق، کھلی جگہوں پر دھواں، چکنائی اور بدبو پھیلانے والے مراکز شہریوں کی صحت اور ماحول دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔تمام مالکان کو 15 روز کے اندر سکشن ہُوڈز نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ دھوئیں اور آلودگی پر مؤثر قابو پایا جا سکے۔

ڈی جی عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔